بھٹکل:3/ جولائی(ایس او نیوز(تعلقہ کے ہرلی سال علاقہ کے مکین ، استاد وینکٹیش نائک جوڑے نے اپنے والدین کی یاد میں غریب طلبا کے درمیان مفت میں کتابیں ، کاپیاں سمیت دیگر تعلیمی لوازمات کی تقسیم کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے وینکٹیشن نائک نے بتایا کہ اچانک فوت ہوئے میرے والدین کی میں خدمت نہیں کرسکا تھا ، اس طرح غریب بچوں کی تعلیمی میدان میں مدد کرتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ میرے والدین کی میں خدمت کررہاہوں۔ آئندہ دنوں میں طلبا کے لئے مزید منصوبہ جات کو تشکیل دیتے ہوئے ان کی ہر ممکن امداد کرنے کا اردہ ہے،پیشے سے استاد وینکٹیش گذشتہ 6سالوں سے تعلقہ کے 50اسکولوں کو پہنچ کر اپنے والدین کے نام مفت میں تعلیمی لوازمات کی تقسیم کرتے ہیں۔